یَشعیاہ45urd_oucv

1”یَاہوِہ اَپنے ممسوح خورشؔ کے حق یُوں فرماتے ہیںمَیں نے اُس کے داہنے ہاتھ کواِس لیٔے تھام لیا ہے کہ اُس کے سامنے قوموں کو پست کروںاَور بادشاہوں کا زرہ بکتر اُتار دُوں،اُس کے سامنے دروازے کھول دُوںتاکہ پھاٹک بند نہ کئے جایٔیں:2مَیں تیرے آگے آگے چلُوں گااَور کوؤں کو ہموار کروں گا؛میں کانسے کے دروازے توڑ ڈالوں گااَور لوہے کی سلاخیں کاٹ دُوں گا۔3مَیں تُجھے اَندھیرے میں چُھپائے ہُوئے خزانے،اَور خُفیہ مقامات پر رکھی ہُوئی دولت دُوں گا،تاکہ تُو جانے کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں،اِسرائیل کا خُدا جو تُجھے نام لے کر بُلاتا ہے۔4مَیں نے اَپنے خادِم یعقوب،اَور اَپنے برگُزیدہ اِسرائیل کی خاطِر،تُجھے نام لے کر بُلایا ہےاَور تُجھے اعزازی لقب عطا کیا ہے،حالانکہ تُو مُجھے نہیں جانتا۔5میں ہی یَاہوِہ ہُوں، اَور دُوسرا کویٔی نہیں؛میرے سِوا کویٔی خُدا نہیں۔میں تیری کمر کسوں گا،حالانکہ تُو مُجھے نہیں جانتا،6تاکہ سُورج کے طُلوع ہونے سےاُس کے غروب ہونے کے مقام تکلوگ جان لیں کہ میرے سِوا کویٔی نہیں۔میں ہی یَاہوِہ ہُوں اَور دُوسرا کویٔی نہیں ہے۔7میں ہی رَوشنی کا مُوجد اَور تاریکی کا خالق ہُوں،میں ہی خُوش اِقبالی کا بانی اَور بدنصیبی کا پیدا کرنے والامیں، یَاہوِہ ہی یہ سَب کچھ کرتا ہُوں۔
8”اَے آسمانوں، اُوپر سے ٹپکنے لگو؛بادل راستبازی برسانے لگیں۔زمین کھُل جائے،اَور نَجات پیدا کرے،اَور صداقت بھی اُس کے ساتھ اُگ آئے؛مَیں یَاہوِہ نے اُسے پیدا کیا ہے۔
9”افسوس اُس پرجو اَپنے خالق سے جھگڑتا ہے،اَورجو زمین کے ٹھیکروں میں سے محض ایک ٹھیکرا ہے۔کیا مٹّی کُمہار سے کہتی ہے،’تُو کیا بنا رہاہے؟‘کیا تیری دستکاری کہتی ہے،’اُس کے ہاتھ نہیں ہیں؟‘10افسوس اُس پرجو اَپنے باپ سے کہے،’تُونے کیا پیدا کیا؟‘اَور اَپنی ماں سے کہے،’تُونے کس چیز کو پیدا کیا؟‘
11”یَاہوِہ، اِسرائیل کا قُدُّوس اَور خالقیُوں فرماتے ہیںکیا تُم آنے والی چیزوں کے متعلّق مُجھ سے دریافت کروگے،کیا تُم میرے بچّوں کے متعلّق مُجھ سے سوال کروگے،یا میرے ہاتھوں کے کام کے متعلّق مُجھے حُکم دوگے؟12مَیں نے ہی زمین بنائیاَور اُس پر نَوع اِنسانی کو پیدا کیا۔میرے اَپنے ہاتھوں نے افلاک کو تانا؛اَور اجرامِ فلکی کو مرتّب کیا۔13مَیں اَپنی راستبازی میں خورشؔ کو برپا کروں گا:اَور اُس کی تمام راہیں سیدھی کروں گا۔وہ میرا شہر پھر سے تعمیر کرےگااَور میرے جَلاوطنوں کو آزاد کرےگا،لیکن کسی قیمت یا اِنعام کے عوض نہیں۔یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔“14یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:”مِصر کی پیداوار اَور کُوشؔ کی تجارتی اَشیااَور شیبا کے بُلند قامت لوگتیرے پاس آئیں گےاَور تیرے ہو جایٔیں گے؛وہ تیرے پیچھے پیچھے چلیں گے،اَور زنجیروں میں جکڑے، رینگتے ہُوئے تیرے پاس آئیں گے۔وہ تیرے سامنے جھُکیں گےاَور مِنّت کرکے کہیں گے:’یقیناً خُدا تیرے ساتھ ہے اَور دُوسرا کویٔی نہیں؛اُس کے سِوا اَور کویٔی خُدا نہیں۔‘ “
15بے شک آپ وہ خُدا ہو جو اَپنے آپ کو چُھپا رہےہواِسرائیل کے خُدا اَور مُنجّی۔16تمام بُت تراش پشیمان اَور رُسوا ہوں گے؛وہ سَب کے سَب اِکٹھّے رُسوا ہوں گے۔17لیکن اِسرائیل کو یَاہوِہ اَبدی نَجات بخشیں گےتُم اَبد تک کبھی شرمندہ نہ ہوگے اَور نہ رُسوا کئے جاؤگے۔
18کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں؛جِس نے آسمان پیدا کئے،وُہی خُدا ہیں؛جِس نے زمین کو بنایا،اُسی نے اُس کی بُنیاد ڈالی؛اُس نے اُسے خالی پڑی رہنے کے لیٔے نہیںبَلکہ آباد ہونے کے لیٔے آراستہ کیاوہ یُوں فرماتے ہیں:”مَیں یَاہوِہ ہُوں،میرے سِوا اَور کویٔی نہیں ہے۔19مَیں نے خلوت میں،کسی تاریک مقام سے کلام نہیں کیا؛مَیں نے یعقوب کی نَسل کو یہ نہ کہا،’تُم عبث میری تلاش کرو۔‘میں یَاہوِہ سچ ہی کہتا ہُوںاَور راستی کی باتیں ہی بتاتے آیا ہُوں۔
20”اَے لوگو، تُم جو غَیر قوموں میں سے بچ نکلے ہو، جمع ہو جاؤ؛اَور اِکٹھّے ہوکر چلے آؤ۔وہ لوگ جاہل ہیں جو لکڑی کے بُت لیٔے پھرتے ہیں،اَور اَیسے معبُودوں سے استدعا کرتے ہیں جو بچا نہیں سکتے۔21آئندہ جو کچھ ہونے والا ہے اُسے بَیان کرو،وہ اگر چاہیں تو آپَس میں مشورت کریں۔کس نے قدیم ہی سے یہ پیشن گوئی کی،قدیم ایّام میں ہی کس نے یہ ظاہر کیا؟کیا وہ میں یَاہوِہ ہی نہ تھا؟اَور میرے سِوا کویٔی اَور خُدا نہیں،صادق اَور مُنجّی خُدا ہیں؛میرے سِوا کویٔی اَور نہیں ہے۔
22”اَے اِنتہائی زمین کے سَب رہنے والو،تُم میری طرف پھرو اَور نَجات پاؤ؛کیونکہ مَیں خُدا ہُوں اَور دُوسرا کویٔی اَور نہیں ہے۔23مَیں نے اَپنی ذات کی قَسم کھائی ہے،میرے مُنہ سے کلام حق نِکلا ہےجو کبھی تبدیل نہ ہوگا:کہ ہر ایک گھٹنا میرے آگے جھُکے گا؛اَور ہر ایک زبان میری ہی قَسم کھائے گی۔24وہ میرے حق میں کہیں گے’صِرف یَاہوِہ ہی میں صداقت اَور قُوّت ہے۔‘ “اَور وہ سَب جو اُس سے بیزار ہو گئے تھےپشیمان ہوکر اُس کے پاس آئیں گے۔25لیکن اِسرائیل کی ساری نَسلیَاہوِہ میں صادق ٹھہرے گی اَور اُن پر فخر کرےگی۔