یَشعیاہ25urd_oucv

یَاہوِہ کی سِتائش

1اَے یَاہوِہ، آپ میرے خُدا ہیں؛ مَیں آپ کی تمجید کروں گا اَور آپ کے نام کی سِتائش کروں گا،کیونکہ آپ نے پُوری وفا شعاری سےاَیسے عجِیب و غریب کام کئے ہیں،جِن منصُوبوں کو آپ نے اِبتدا ہی سے کرنے کا اِرادہ کر لیا تھا۔2آپ نے شہر کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا،اَور فصیلدار شہر کو کھنڈر کر ڈالا،اَور پردیسیوں کے مضبُوط قلعہ کو اَیسا ویران کر دیاکہ وہ پھر کبھی تعمیر نہ کیا جائے گا۔3اِس لیٔے طاقتور مُلکوں کے لوگ آپ کو جلال دیں گے؛اَور نہایت سنگدل قوموں کے شہروں میں آپ کا خوف مانا جائے گا۔4کیونکہ آپ مسکین کے لیٔے قلعہ،اَور مُحتاج کے لیٔے پریشانی کے وقت جائے پناہ،اَور سیلاب میں محفوظ مقاماَور گرمی سے بچاؤ کے لیٔے سایہ دار جگہ۔کیونکہ سنگدل کی سانسدیوار سے ٹکرانے والے طُوفان5اَور بیابان کی شدید تپش کی طرح ہوتی ہے۔جِس طرح بادل کے سایہ سے گرمی جاتی رہتی ہے،اِسی طرح تُو پردیسیوں کا شور و غُل،اَور سنگدل لوگوں کا شادیانہ بجانا بند کرتا ہے۔
6قادرمُطلق یَاہوِہ اِس پہاڑ پرسَب قوموں کے لیٔے اَیسی ضیافت تیّار کرےگا،جِس میں لذیذ کھانے اَور پرانی عُمدہ مَے پیش کی جائے گیجہاں نہایت مُرغّن اَور لذیذ اَشیا خُوردنی اَور بہترین مَے ہوگی۔7جو پردہ سَب قوموں پر پڑا ہُواہےاَورجو نقاب سَب قوموں کو چُھپائے ہُوئے ہے،اُسے وہ اُس پہاڑ پر سے ہٹا دے گا؛8اَور موت کو ہمیشہ کے لیٔے نابود کر دے گا۔اَور یَاہوِہ قادر سَب کے چہروں پر سےآنسُو پونچھ ڈالے گا؛اَور رُوئے زمین سےاَپنے لوگوں کی رُسوائی مٹا دے گا۔کیونکہ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔9اُس وقت یہ کہا جائے گا:”دیکھو ہمارا خُدا یہی ہے؛ہم نے اُن پر بھروسا کیا تھا اَور اُنہُوں نے ہمیں نَجات بخشی۔یہی وہ یَاہوِہ ہے جِس پر ہمارا اِعتقاد تھا؛آؤ، خُوشیاں منائیں اَور اُس کی نَجات سے شادمان ہوں۔“
10کیونکہ اِس پہاڑ پر یَاہوِہ کا ہاتھ ہمیشہ قائِم رہے گا؛اَور مُوآب اُس کے پاؤں تلے اَیسا کُچلا جائے گاجَیسے بھُوسا کھاد میں کُچلا جاتا ہے۔11اَور وہ اُس میں اَپنے ہاتھ اِس طرح پھیلائیں گے،جَیسے کویٔی تیراک تیرنے کے لیٔے اَپنے ہاتھ پھیلاتا ہے۔لیکن وہ اُن کے غُرور کواُن کے ہاتھوں کی چالاکی کے باوُجُود پست کر دے گا۔12وہ تیری اُونچی اَور مضبُوط فصیلوں کے بُرج توڑ کراُنہیں نیچا کریں گے؛اَور اُنہیں زمین پر گرا کرخاک میں مِلا دیں گے۔