یَشعیاہ2

یَاہوِہ کا پہاڑ

1یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے بارے میں یَشعیاہ بِن آموصؔ نے رُویا دیکھی:
2آخِری دِنوں میں یُوں ہوگا کہیَاہوِہ کے ہیکل کا پہاڑ قائِم کیا جائے گااَورجو تمام پہاڑوں میں بُلند ہوگا؛وہ اَور پہاڑوں سے اُونچا اُٹھایا جائے گا،اَور تمام قوموں کا اُس پر تانتا لگا ہوگا۔
3بہت سِی قومیں آئیں گی اَور کہیں گی،”آؤ یَاہوِہ کے گھر پر چڑھیں،اَور یعقوب کے خُدا کے گھر میں داخل ہُوں۔وہ ہمیں اَپنے آئین سکھائیں گے،تاکہ ہم اُن کی راہوں پر چلیں۔“کیونکہ شَریعت صِیّونؔ سے،اَور یَاہوِہ کا کلام یروشلیمؔ سے صادر ہوگا۔4وہ بہت سِی اُمّتوں کے درمیان عدالت کریں گےاَور دُور دُور کی زورآور قوموں کے جھگڑوں کو مٹائیں گے۔وہ اَپنی تلواریں پیٹ کر پھالیں،اَور بھالوں کو ہنسوے بنائیں گے۔ایک قوم دُوسری قوم پر تلوار نہ اُٹھائے گی،اَور نہ جنگ کرنے کی تربّیت دے گی۔
5اَے یعقوب کے گھرانے آ،ہم یَاہوِہ کے نُور میں چلیں۔

یَاہوِہ کا دِن

6آپ نے یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو ترک کر دیا،یعنی یعقوب کے گھرانے کو۔کیونکہ اُن میں اہلِ مشرق کی طرح اوہام پرستی بھری ہُوئی ہے؛اَور وہ فلسطینیوں کی طرح شگون لیتے ہیںاَور غَیر قوموں کے ساتھ ہاتھ مِلاتے ہیں۔7اُن کا مُلک چاندی اَور سونے سے بھرا پڑا ہے؛اَور اُن کے یہاں خزانوں کی کویٔی کمی نہیں ہے۔اُن کے مُلک میں گھوڑے کثرت سے ہیں؛اَور رتھوں کا کویٔی شُمار نہیں ہے۔8لیکن اُن کا مُلک بُتوں سے بھرا ہُواہے؛وہ اَپنے ہی ہاتھوں سے بنائی ہُوئی چیزوں کے آگے جھُکتے ہیں،جنہیں اُن کی اَپنی اُنگلیوں نے بنایا۔9لہٰذا بشر ذلیل کیا جائے گااَور نَوع اِنسان پست ہوگااُنہیں ہرگز مُعاف نہ کرنا۔
10چٹّانوں میں جاؤ، زمین میں چھُپ جاؤیَاہوِہ کی خوفناک مَوجُودگی سے۔اَور اُن کی عظمت کی شان سے!11مغروُر اِنسان کی نگاہیں نیچی کی جایٔیں گیاَور بنی آدمؔ کا تکبُّر خاک میں مِل جائے گا؛اَور اُن کا دِن فقط یَاہوِہ ہی سرفراز ہوگا۔
12قادرمُطلق یَاہوِہ  کا ایک دِن ہےجَب تمام مغروُر اَور عالی مرتبہ لوگ،اَور ہر وہ جو سرفراز ہےسَب کے سَب پست کئے جایٔیں گے،13لبانونؔ کے تمام اُونچے اَور بُلند دیودار،اَور باشانؔ کے سَب بلُوط،14تمام بُلند پہاڑاَور تمام اُونچی پہاڑیاں،15ہر اُونچا بُرجاَور ہر شہرپناہ،16ہر تجارتی ترشیشؔ کا جہازاَور ہر شاندار جہاز اِن سبھی پر یَاہوِہ کا وہ دِن آئے گا17اِنسان کا تکبُّر خاک میں مِل جائے گااَور لوگوں کا غُرور پست کیا جائے گا؛اَور اُس دِن فقط یَاہوِہ ہی سرفراز ہوں گے۔18اَور بُت قطعاً فنا ہو جایٔیں گے۔
19اَور جَب یَاہوِہ زمین کو جھنجھوڑنے کے لیٔے اُٹھ کھڑے ہوگا،تَب لوگ یَاہوِہ کے خوف سےاَور اُن کی عظمت کی شان سےچٹّانوں کی غاروں میںاَور زمین کے شگافوں میں پناہ لینے کے لیٔے جا چھپیں گے۔20اُس دِن لوگ چھچھوندروں اَور چمگادڑوں کی طرف پھینک دیں گے۔اُن کے چاندی کے بُت اَور سونے کے بُت،جسے اُنہُوں نے عبادت کے لئے بنایا۔21تاکہ جَب یَاہوِہ زمین کو جھنجھوڑنے کے لیٔے اُٹھے،تو لوگ یَاہوِہ کے خوف سےاَور اُن کی عظمت کی شان سے،بھاگ کر پتّھروں کی دراڑوں میںاَور ڈھلوان چٹّانوں کے شگافوں میں جا چھپیں گے۔
22اِنسان پر بھروسا کرنا چھوڑ دو،جِس کے نتھنوں میں محض دَم ہے۔آخِر اُس کی قدر و قیمت ہی کیا ہے؟