یَشعیاہ18

کُوشؔ کے متعلّق نبُوّت

1افسوس اُس ٹِڈّی کے پھڑپھڑانے والے پروں کی سرزمین پر جسےکُوشؔ  کی ندیاں سیراب کرتی ہیں،2جو نرسل کی کشتی میں سمُندر کی راہسفیر بھیجتی ہے۔اَے تیزرَو سفیرو، اُس قوم کے پاس جاؤجِس کے لوگ بُلند قامت اَور خُوبصورت ہیںاَور جِس کا خوف دُور دراز کے مُلکوں پر چھایا ہُواہے،یہ ایک عجِیب و غریب زبان بولنے والی جارحانہ قوم ہے،جِس کی سرزمین دریاؤں سے منقسم ہے۔
3اَے دُنیا کے سَب لوگو،جو زمین پر بسے ہُوئے ہو،جَب پہاڑوں پر پرچم اُونچا کیا جائے گا،تو تُم اُسے دیکھ لوگے،اَور جَب نرسنگا پھُونکا جائے گا،تو تُم اُس کی آواز سنوگے۔4یَاہوِہ نے مُجھ سے یہ کہا:”دھوپ کی شدید گرمی،اَور فصل کاٹنے کے موسم کی حرارت میںاوس کے بادل کی طرح،مَیں خاموش رہُوں گا اَور اَپنی قِیام گاہ سےاِطمینان سے دیکھتا رہُوں گا۔“5لیکن فصل سے پہلے جَب پھُولوں کی بہار ختم ہواَور پھُولوں کی جگہ انگور پکنے لگیں،تَب وہ ٹہنیوں کو ہنسوے سے کاٹ ڈالے گا،اَور پھیلی ہُوئی شاخوں کو بھی چھانٹ کر لے جائے گا۔6وہ سَب پہاڑ کے شِکاری پرندوںاَور جنگلی جانوروں کے لیٔے چھوڑ دی جائے گی؛شِکاری پرندے گرمی کے تمام موسم میںاَور جنگلی جانور جاڑے کے دِنوں میں اُن پر گزارا کریں گے۔
7اُس وقت اُس قوم کی طرف سےجِس کے لوگ بُلند قامت اَور خُوبصورت ہیں،اَور جِس کا خوف دُور دراز کے مُلکوں پر چھایا ہُواہے،جو عجِیب و غریب زبان بولنے والی جارحانہ قوم ہے،جِس کی سرزمین دریاؤں سے منقسم ہےقادرمُطلق یَاہوِہ  کے لیٔے عطیات پیش کئے جایٔیں گے۔یہ عطیات قادرمُطلق یَاہوِہ کے نام کے مَسکن یعنی کوہِ صِیّونؔ پر پیش کئے جایٔیں گے۔