یَشعیاہ14

1یَاہوِہ یعقوب پر مہربان ہوگا پھرایک بار وہ بنی اِسرائیل کو چُن لے گا۔اَور اُنہیں خُود اُن ہی کے مُلک میں آباد کریں گے۔پردیسی اُن سے مِل جایٔیں گےاَور یعقوب کے گھرانے سے مُتّحد ہو جایٔیں گے۔2مُختلف قومیںاُنہیں اُن ہی کے مُلک میں پہُنچائیں گی۔اَور بنی اِسرائیل یَاہوِہ کی سرزمین میں اُن قوموں کے مالک ہوں گےاَور قوموں کو اَپنے غُلام اَور لونڈیاں بنائیں گے۔وہ اَپنے اسیر کرنے والوں کو اسیر کر لیں گےاَور اَپنے ظُلم ڈھانے والوں پر حُکمران ہوں گے۔
3جِس روز یَاہوِہ تُجھے تکلیف، پریشانی اَور سخت غُلامی سے راحت دے گا،4اُس وقت تُو شاہِ بابیل سے طنزاً یہ ضرب المثل کہے گا:ظالِم کا اَنجام کیسا ہُوا!اُس کا قہر کیسے مٹا!5یَاہوِہ نے بدکار کا لٹھ،یعنی بےاِنصاف حاکموں کا عصا توڑ ڈالا،6جِس سے وہ لوگوں کو غُصّہ میں آکرلگاتار مارتے اَور پیٹتے رہتے تھے،اَور قوموں پر قہر سے حُکومت کرکےلگاتار اُن کے پیچھے پڑے رہتے تھے۔7تمام مُلکوں میں اَب آرام اَور سکون ہے؛اَور لوگوں کے لبوں پر ترانے ہیں۔8یہاں تک کہ صنوبر کے درخت اَور لبانونؔ کے دیودارخُوش ہوکر تُجھ سے یہ کہتے ہیں:”جَب سے تُو گرا دیا گیا ہے،کویٔی لکڑہارا ہمیں کاٹنے کے لیٔے نہیں آیا۔“
9تیری آمد پر تیرا اِستِقبال کرنے کے لیٔےپاتال بیقرار ہے؛وہ تیرے اِستِقبال کے لیٔے اُن سَب مُردوں کی رُوحوں کو جھنجھوڑ رہاہے۔جو دُنیا میں رہنما تھے؛اَور مُختلف قوموں کے سَب بادشاہوں کواُن کے تخت شاہیوں پر سے اُٹھ کھڑا۔10وہ سَب اُٹھیں گے،اَور تُجھ سے کہیں گے،”تُو بھی ہماری طرح کمزور ہو گیا؛تُو ہماری طرح ہی بَن گیا۔“11تیری تمام شان و شوکتتیرے سازوں کی دھُن کے ساتھ قبر میں اُتاری گئی؛اَب کیڑے تیرا بِستراَور کینچوے تیری چادر ہیں۔
12اَے صُبح کے سِتارے، فجر کے بیٹے،تُو کیسے آسمان سے گِر پڑا!تُو جو کسی زمانہ میں قوموں کو زیرِ کرتا تھا،خُود بھی زمین پر پٹکا گیا!13تُو اَپنے دِل میں کہتا تھا:”میں آسمان پر چڑھ جاؤں گا؛اَور اَپنا تختخُدا کے سِتاروں سے بھی اُونچا کروں گا؛میں جماعت کے پہاڑ پر تخت نشین ہُوں گا،کو ضِفونؔ  کی اِنتہائی بُلندیوں پر14میں بادلوں کے سَروں سے بھی اُوپر چڑھ جاؤں گا؛میں خُداتعالیٰ کی مانند بنُوں گا۔“15لیکن تُو قبر میں اُتارا گیا،بالکُل پاتال کی تہہ میں۔
16جو تیری طرف ٹِکٹِکی لگا کر تُجھے دیکھتے ہیں،تیری قِسمت پر غور کرکے کہتے ہیں:”کیا یہ وُہی اِنسان ہے جِس نے زمین کو لرزایااَور مملکتوں کو ہلا دیا،17جِس نے جہاں کو صحرا بنا دیا،اَور اُس کے شہروں کو ڈھا دیااَور اَپنے اسیروں کو اُن کے گھر لَوٹنے نہ دیا؟“
18مُختلف قوموں کے تمام بادشاہاَپنی اَپنی قبر میں نہایت شان سے سو رہے ہیں۔19لیکن تُو ایک سُوکھی ہُوئی شاخ کی طرحاَپنی قبر سے باہر پھینک دیا گیا،تُو مقتولوں کے نیچے دبا پڑا ہے،اَور اُن کے نیچے جنہیں تلوار سے چھیدا گیااَورجو گڑھے کے پتّھروں تک نیچے گِرے ہیں،ایک لاش کی طرح جو پاؤں کے نیچے روندی گئی ہو،20تُو اُن کے ساتھ دفنایا نہ جائے گا،کیونکہ تُونے اَپنے مُلک کو تباہ کیااَور اَپنی رعایا کو قتل کیا۔بدکرداروں کی نَسل کاپھر کبھی ذِکر نہ ہوگا۔21اُس کے فرزندوں کے لیٔےاُن کے آباؤاَجداد کے گُناہوں کے باعث قتل کی جگہ تیّار کرو؛تاکہ وہ پھر اُٹھ کر مُلک کے وارِث نہ بَن جایٔیںاَور رُوئے زمین پر اَپنے شہر نہ بسا لیں۔
22”مَیں اُن کے خِلاف سَر اُٹھاؤں گا،“یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے،”اَور مَیں بابیل کا نام و نِشان مٹا دوں گا،اُس کے بچے ہُوئے لوگ، اُن کی اَولاد اَور نَسل،سَب کو ختم کر دُوں گا،“یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔23”مَیں اُسے اُلّوؤں کا مَسکن،اَور اُس کی زمین کو دلدل بنا دُوں گا؛اَور فنا کے جھاڑو سے اُسے صَاف کر ڈالُوں گا،“یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔
24قادرمُطلق یَاہوِہ قَسم کھا کر فرماتے ہیں،”یقیناً جَیسا مَیں نے سوچا ہے وَیسا ہی ہوگا،جَیسا مَیں نے قصد کیا ہے وَیسا ہی ہوکر رہے گا۔25میرے ہی مُلک میں اشُور کو کُچل دُوں گا؛میرے ہی پہاڑوں پر اُسے پاؤں تلے روند ڈالوں گا۔تَب اُس کا جُوا میرے لوگوں پر سے اُتارا جائے گا،اَور اُس کا بوجھ اُن کے کندھوں پر سے ہٹایا جائے گا۔“
26یہ منصُوبہ تمام جہاں کے لیٔے بنایا گیا ہے؛یہ وُہی ہاتھ ہے جو تمام قوموں پر بڑھایا گیا ہے۔27کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے یہ قصد کر لیا ہے، اُسے کون منسُوخ کر سَکتا ہے؟اُن کا ہاتھ بڑھایا گیا ہے، اَب اُسے کون روک سَکتا ہے؟

فلسطینیوں کے خِلاف نبُوّت

28جِس سال آحازؔ بادشاہ نے وفات پائی، اُسی سال یہ نبُوّتی پیغام آیا:29اَے تمام فلسطینیو، تُم اِس پر خُوش نہ ہو،کہ جِس لٹھ نے تُمہیں مارا ہے وہ ٹوٹ گیا ہے؛اُس سانپ کی جڑ سے ایک افعی نکل آئے گا،اَور اُس کا پھل لپکنے والا اَور نہایت زہریلا اَژدہا ہوگا۔30مسکینوں کو پیٹ بھر کھانا ملے گا،اَور مُحتاج سکون سے سوئیں گے۔لیکن مَیں تیری جڑ قحط سے تباہ کروں گا؛وہ تیرے بچے ہُوئے لوگوں کو قتل کریں گے۔
31اَے پھاٹک، تُو واویلا کر! اَے شہر، تُو چِلّا!اَے تمام فلسطینیوں، لرزاں ہو جاؤ!کیونکہ شمال کی طرف سے دھوئیں کا ایک بادل آ رہاہے،اَور اُس کے لشکر کی صفوں میں سے کویٔی بھی پیچھے نہ رہے گا۔32اُس مُلک کے سفیروں کوکیا جَواب دیا جائے؟”یَاہوِہ نے صِیّونؔ کو قائِم کیا ہے،اَور اُس میں اُس کے مُصیبت زدہ لوگ پناہ لیں گے۔“