یَشعیاہ10
1افسوس اُن پرجو غَیر مُنصِفانہ قوانین بناتے ہیں،اَور اُن پر بھی جو ظالمانہ اَحکام جاری کرتے ہیں،2تاکہ غریبوں کو اُن کے حُقُوق سےاَور میرے مظلوم خادِموں کو اِنصاف سے محروم رکھیں،بیواؤں کو اَپنے ظُلم کا شِکار بنائیںاَور یتیموں کو لُوٹیں۔3تُم حِساب کے دِن کیا کروگے،جَب دُور سے مُصیبت آ کھڑی ہوگی؟تَب مدد کے لیٔے کس کے پاس بھاگ کر جاؤگے؟اَور اَپنی شان و شوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟4قَیدیوں کے درمیان ذِلّت اُٹھانےاَور مقتولوں کے نیچے دبے پڑے رہنے کے سِوا کچھ اَور نہ کر سکوگے۔اِس کے باوُجُود اُن کا قہر ٹل نہیں گیا،بَلکہ اُن کا ہاتھ اَب بھی اُوپر اُٹھا ہُواہے۔