1”اَے کاہِنوں یہ سُنو!اَے بنی اِسرائیل دھیان دو!اَے شاہی خاندان! سُنو،تمہارے خِلاف یُوں فیصلہ کیا گیا ہے:تُم مِصفاہؔ میں پھندا،اَور تبورؔ پر پھیلا ہُوا جال بَن گیٔے ہو۔2باغی خُونریزی میں غرق ہو گئے۔لیکن مَیں اُن سَب کی تادیب کروں گا۔3مَیں اِفرائیمؔ کے تمام بھید جانتا ہُوں؛اَور اِسرائیل بھی مُجھ سے پوشیدہ نہیں ہے۔اَے اِفرائیمؔ، تُو اَب جِسم فروشی کی طرف مائل ہو گیا؛اَور اِسرائیل بھی بگڑ چُکاہے۔4”اُن کے اعمال اُنہیں اَپنے خُدا کی طرفرُجُوع ہونے کی اِجازت نہیں دیتے۔اُن کے دِل میں جِسم فروشی کی رُوح سمائی ہُوئی ہے؛وہ یَاہوِہ کو نہیں جانتے۔5اِسرائیل کی ضِد اُن کے خِلاف گواہی دیتی ہے؛اَور بنی اِسرائیل، یہاں تک کہ اِفرائیمؔ بھی، اَپنے گُناہوںمیں ٹھوکر کھائیں گے؛اَور اُن کے ساتھ یہُوداہؔ بھی ٹھوکر کھائے گا۔6جَب وہ اَپنے گلّوں اَور ریوڑوں کے ساتھیَاہوِہ کی تلاش میں نکلتے ہیں،تو وہ اُنہیں نہیں پائیں گے؛کیونکہ وہ اُن سے دُورہو چُکے ہیں۔7اُنہُوں نے یَاہوِہ سے بےوفائی کی ہے؛کیونکہ وہ ناجائز اَولاد پیدا کرتے ہیں۔اَب اُن کے نئے چاند کے تہواراُنہیں اَور اُن کے کھیتوں کو کھا جایٔیں گے۔8”گِبعہؔ میں نرسنگا،اَور رامہؔ میں قَرنا پھُونکو۔بیت آوِنؔ میں جنگ کی للکار دو؛اَے بِنیامین، آگے بڑھ۔9حِساب کے دِناِفرائیمؔ ویران ہو جائے گا۔جو یقیناً ہونے والا ہےاُسے مَیں نے اِسرائیل کے قبائل کو جتا دیا ہے۔10بنی یہُوداہؔ کے اُمرا اُن لوگوں کی مانند ہیںجو سرحدوں کے نِشان ہٹاتے ہیں۔مَیں پانی کے سیلاب کی طرح اَپنا قہراُن پر اُنڈیل دُوں گا۔11اِفرائیمؔ مظلوم ہُوا،اَور سزا سے روندا گیا،کیونکہ وہ بُتوں کی تقلید پر قانع ہے۔12مَیں اِفرائیمؔ کے لیٔے کیڑے کے مانند،اَور بنی یہُوداہؔ کے لیٔے گھن کی مانند ہُوں۔13”جَب اِفرائیمؔ نے اَپنی بیماری،اَور بنی یہُوداہؔ نے اَپنے زخم دیکھے،تَب اِفرائیمؔ نے اشُور کا رُخ کیا،اَور عظیم بادشاہ سے مدد کی درخواست کی۔لیکن وہ تُجھے شفا نہیں دے سَکتا،نہ تیرے زخم ٹھیک کر سَکتا ہے۔14مَیں اِفرائیمؔ کے لیٔے شیرببر کی ماننداَور بنی یہُوداہؔ کے لیٔے بڑے شیر کی مانند ہُوں گا۔مَیں اُنہیں پھاڑ کر اُن کے ٹکڑے ٹکڑے کر دُوں گا اَور چلا جاؤں گا؛مَیں اُنہیں لے جاؤں گا اَور کویٔی اُنہیں چھُڑانے والا نہ ہوگا۔15پھر جَب تک وہ اَپنے گُناہوں کا اقرار نہیں کرتےمَیں اَپنے غار کو واپس چلا جاؤں گا۔وہ میرا چہرہ ڈھونڈیں گے؛اَور اَپنی مُصیبت میں بڑی سرگرمی سے مُجھے ڈھونڈیں گے۔“
expand_more
کتابیں لوڈ نہیں ہو سکیں۔ اپنا کنکشن چیک کریں اور دوبارہ کوشش کریں۔