عِبرانیوں8urd_oucv

نئے عہد کا اعلیٰ کاہِن

1جو باتیں ہم اَب کہہ رہے ہیں اُس میں بڑی بات یہ ہے کہ ہمارا اَیسا اعلیٰ کاہِن ہے جو آسمان پر قادرمُطلق خُدا کے داہنی طرف تخت نشین ہُوئے۔2اَور اُس پاک مَقدِس اَور حقیقی مُلاقات کے خیمہ میں خدمت کو اَنجام دیتاہے جسے کسی اِنسان نے نہیں بَلکہ خُود خُداوؔند نے کھڑا کیا ہے۔3چونکہ ہر اعلیٰ کاہِن خُدا کو نذرانہ اَور قُربانیاں پیش کرنے کے لیٔے مُقرّر کیا جاتا ہے۔ اِس لیٔے ضروُری تھا کہ ہمارے اعلیٰ کاہِن کے پاس بھی پیش کرنے کے لیٔے کچھ ہو۔4اَور اگر وہ زمین پر ہوتا تو ہرگز کاہِنؔ نہ ہوتا کیونکہ یہاں شَریعت کے مُطابق نذرانہ پیش کرنے والے کاہِنؔ مَوجُود ہیں۔5جو اُس پاک مَقدِس میں خدمت کرتے ہیں جو آسمانی مَقدِس کی نقل اَور اُس کا عکس ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جَب حضرت مَوشہ خیمہ بنانے کو تھے تو خُدا نے اُنہیں ہدایت دی، ”دیکھ، جو نمونہ تُجھے پہاڑ پر دِکھایا گیا تھا اُسی کے مُطابق سَب چیزیں بنانا۔“6مگر جو خدمت اَب یِسوعؔ کو بطور کاہِنؔ حاصل ہویٔی ہے وہ اُس پُرانے کہانت سے زِیادہ افضل ہے، کیونکہ جِس عہد کا وہ درمیانی ہے وہ پُرانے عہد سے زِیادہ افضل ہے کیونکہ یہ نیا عہد بہتر وعدوں کی بُنیاد پر باندھا گیا ہے۔7کیونکہ اگر پہلے عہد میں کویٔی خامی نہ ہوتی تو دُوسرے عہد کی ضروُرت ہی نہ پڑتی۔8لیکن خُدا اُس پُشت کے لوگوں میں خامیاں پا کر فرماتے ہیں:”دیکھو! وہ دِن آ رہے ہیں،جَب مَیں بنی اِسرائیل کے ساتھاَور بنی یہُوداہؔ کے ساتھایک نیا عہد باندھوں گا۔9یہ اُس عہد کی مانند نہ ہوگاجو مَیں نے اُن کے باپ دادا سے اُس وقت باندھا تھا،جَب مَیں نے مُلکِ مِصر سے اُنہیں نکال لانے کے لیٔےاُن کا ہاتھ پکڑا تھا،کیونکہ وہ میرے اُس عہد کے وفادار نہ رہے،خُداوؔند فرماتے ہیں کہاِس لیٔے میں بھی اُن سے دُورہو گیا۔10خُداوؔند فرماتے ہیں کہ جو عہد مَیں بنی اِسرائیل کے ساتھاُن دِنوں کے بعد باندھوں گا وہ یہ ہے کہمَیں اَپنے آئین اُن کے دِلوں میں ڈالُوں گااَور اُن کے ذہنوں پر نقش کر دُوں گا۔مَیں اُن کا خُدا ہوں گا،اَور وہ میری اُمّت ہوں گے۔11اَور ہر شخص اَپنے ہمسایہ کویا اَپنے بھایٔی کو یہ تعلیم نہ دے گا، ’تُم خُداوؔند کو پہچانو،‘چُھوٹے سے لے کر بڑے تک،کیونکہ وہ سَب مُجھے نزدیکی سے جان لیں گے،12اِس لیٔے کہ مَیں اُن کی بدکاریوں کو مُعاف کر دُوں گااَور اُن کے گُناہوں کو پھر کبھی یاد نہ کروں گا۔“13جَب خُدا ”نئے،“ عہد کا ذِکر کرتا ہے تو وہ پُرانے عہد کو ردّ کر دیتاہے اَورجو شَے پُرانی اَور مُدّت کی ہو جاتی ہے وہ جلدی مِٹ جاتی ہے۔