عامُوسؔ3

بنی اِسرائیل کے خِلاف گواہوں کا بُلایا جانا

1اَے بنی اِسرائیل، یَاہوِہ کا یہ کلام سُنو اِس پُورے خاندان کے خِلاف جسے مَیں مِصر سے باہر نکال کر لایا:2”دُنیا کے سَب گھرانوں میں سےمَیں نے صِرف تُمہیں مُنتخب کیا ہے؛اِس لیٔے مَیں تُمہیں تمہارے سارےگُناہوں کی سزا دُوں گا۔“
3کیا یہ ممکن ہے کہ بغیر آپسی رضامندی کےدو شخص ایک ساتھ چل سکتے ہیں؟4کیا شیر بغیر شِکار پائےجنگل میں گرجتا ہے؟اگر شیر نے کچھ شِکار نہ کیا ہوتو کیا وہ اَپنی ماند میں غُرّا سَکتا ہے؟5اگر جال نہ لگایا گیا ہوتو کیا پرندہ اُس میں پھنس سکتا ہے؟کیا پھندا جَب تک کہ اُس میں کچھ پھنسا نہ ہوزمین پر سے اُچھل سَکتا ہے؟6جَب شہر میں نرسنگے کی آواز بُلند ہوتی ہے،تو کیا لوگ کانپ نہیں جاتے؟کیا یَاہوِہ کے بھیجے بغیر ہیکسی شہر پر آفت آتی ہے۔
7یقیناً، یَاہوِہ قادر اَپنے خادِم نبیوں پراَپنا منصُوبہ ظاہر کئے بغیرکچھ بھی نہیں کرتے۔
8جَب شیر گرجتا ہے۔تو کون ہے جو خوف نہ کھائے گا؟یَاہوِہ قادر نے کلام کیا ہے۔تُو کون ہے جو نبُوّت نہ کرےگا؟
9اشدُودؔ کے شاہی محلوںاَور مِصر کے شاہی محلوں میں مُنادی کروسَب کوہِ سامریہؔ پر جمع ہو جاؤ؛اَور دیکھو اُس میں کیسا ہنگامہاَور اُس کے لوگوں کے درمیان کیسا ظُلم ہے۔
10یَاہوِہ فرماتے ہیں: جو لوگ اَپنے شاہی محلوں میں لُوٹ مار کرتے ہیںاَور مالِ غنیمت جمع کرتے ہیں،وہ نیکی کرنا جانتے ہی نہیں۔
11چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں،ایک دُشمن تمہارے مُلک کا محاصرہ کرےگا؛وہ تمہارے شاہی قلعوں کو ڈھا دے گا،اَور تمہارے شاہی محلوں کو لُوٹ لے گا۔
12یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،جِس طرح سے چرواہا ٹانگوں کی دو ہڈّی یا کان کا ایک ٹکڑا ہی،شیر کے مُنہ سے چُھڑا پاتاہے،اُسی طرح بنی اِسرائیل بھی جو سامریہؔ میں سکونت کرتے ہیں،اَیسے بچائے جائیں گے جَیسے پلنگ کا گوشہاَور پلنگ سے کپڑے کا ایک ٹکڑا۔
13یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا فرماتے ہیں، سُنو اَور یعقوب کے گھرانے کے خِلاف گواہی دو۔14جِس دِن مَیں بنی اِسرائیل کو اُس کے گُناہوں کی سزا دُوں گا،تو مَیں بیت ایل کے مذبحوں کو نِیست و نابود کر دُوں گا؛اَور مذبح کے سینگ کاٹ کرزمین پر گرا دئیے جایٔیں گے۔15یَاہوِہ اعلان فرماتے ہیں،مَیں سردیوں اَور گرمیوں کےرِہائشی گھروں کو نِیست و نابود کر دُوں گا؛اَور ہاتھی دانت سے سجائے ہُوئے گھر ویران کر دئیے جایٔیں گے،اَور محلوں کو گرا دیا جائے گا۔