2 کُرِنتھِیوں2
1چنانچہ مَیں نے دِل میں ٹھان لیا تھا کہ پھر سے تمہارے پاس آکر تُمہیں رنجیدہ نہیں کروں گا۔2کیونکہ اگر مَیں تُمہیں رنجیدہ کروں تو مُجھے کون خُوش کرےگا، سِوائے تمہارے جو میرے سبب سے رنجیدہ ہویٔے؟3یہی وجہ ہے کہ مَیں نے تُمہیں وہ پچھلا خط لِکھّا تھا تاکہ جَب مَیں آؤں تو مُجھے اُن لوگوں سے رنج نہ پہُنچے جو مُجھے زِیادہ خُوشی دے سکتے ہیں۔ مُجھے یقین ہے کہ جو میری خُوشی ہے وُہی تُم سَب کی بھی ہے۔4مَیں نے بہت رنجیدہ اَور پریشانی کی حالت میں آنسُو بہا بہا کر تُمہیں لِکھّا تھا۔ تُمہیں رنج پہُنچانا میرا مقصد نہیں تھا۔ بَلکہ میں چاہتا تھا کہ تُم اُس گہری مَحَبّت کو جانو جو مُجھے تُم سے ہے۔