1 سلاطین4urd_oucv
شُلومونؔ کے عہدیدار اَور اہلکار
1شُلومونؔ بادشاہ نے پُورے مُلک اِسرائیل پر حُکمرانی کی۔2اَور شُلومونؔ کے اعلیٰ اہلکار یہ تھے:صدُوقؔ کا بیٹا عزریاہؔ کاہِنؔ تھا۔3اَور شیشؔا کے بیٹے الِیحورِفؔ اَور اخیاہؔ مُنشی تھے۔ اَور احِیلودؔ کا بیٹا یہوشافاطؔ کا مورّخ تھا۔4اَور بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ سپہ سالار تھا؛ اَور صدُوقؔ اَور ابیاترؔ کاہِنؔ تھے۔5اَور ناتنؔ کا بیٹا عزریاہؔ اُس صوبے کے حاکموں کا سربراہ تھا۔ اَور ناتنؔ کا بیٹا زابُودؔ کاہِنؔ اَور بادشاہ کا مُشیر تھا۔6اَور احیشار شاہی محل کا دیوان تھا۔ اَور ادُونِیرامؔ بِن عبداؔ، خراج کا داروغہ تھا۔7اَور شُلومونؔ نے سارے بنی اِسرائیل کے صوبے کے اُوپر بَارہ حاکم مُقرّر کیٔے تھے، جو بادشاہ اَور اُس کے محل کے لیٔے رسد پہُنچاتے تھے۔ ہر ایک کو سال میں مہینے بھر رسد پہُنچانی پڑتی تھی۔8اُن کے نام یہ ہیں:
اِفرائیمؔ کے پہاڑی علاقہ میں بِن حُورؔ،9اَور ماقاضؔ شہر میں بِن دِقر، شعلبِیمؔ، بیت شِمِشؔ اَور ایلون بیتھ حانانؔ،10اَور اروبّوتؔ میں بِن حِصِدؔ کی حُکومت شوکوہؔ اَور پُورے حِفرؔ کی تمام سرزمین پر بھی تھا۔11اَور بِن ابینادابؔ پُورے نافات دورؔ کا حاکم تھا۔ اُس کی بیوی کا نام طافاتؔ تھا جو شُلومونؔ کی بیٹی تھی۔12اَور بعنہؔ بِن احِیلودؔ، جِس کے تعناکؔ اَور مگِدّوؔ اَور تمام بیت شانؔ تھا، جو ضارِتھانؔ سے آگے اَور یزرعیلؔ کے نیچے بیت شانؔ سے لے کر یُقمعامؔ کے پار ابیل مِحولہؔ تک تھا۔13اَور بِن گیبر راموتؔ گِلعادؔ میں مُنتخب حُکمران تھا۔ اُس کے اِختیار میں منشّہ کے بیٹے یائیرؔ کے دیہات بھی تھے، جو گِلعادؔ کے علاقہ میں ہیں۔ اُس کے اِختیار میں ارگوبؔ کا علاقہ بھی تھا جو باشانؔ میں مَوجُود ہے اَور اُس کے ساٹھ فصیلدار شہر بھی اُس کے تھے جِن کے پھاٹکوں میں کانسے کی بَلّیاں لگی ہُوئی تھیں۔14اَور محنایمؔ شہر میں عِدّوؔ کا بیٹا احینادابؔ حُکمران تھا۔15اَور نفتالی میں اخِیمعضؔ حُکمران تھا۔ جِس کی شادی شُلومونؔ کی بیٹی بسِماتھؔ سے ہُوئی تھی۔16اَور حُوشائی کا بیٹا بعنہؔ آشیر اَور عالوتھؔ میں مُنتخب تھا۔17اَور یِسَّکاؔر میں فروُحؔ کا بیٹا یہوشافاطؔ حاکم تھا۔18اَور بِنیامین میں اَیلہ کا بیٹا شِمعیؔ حاکم تھا۔19اَور صوبے گِلعادؔ میں اوری کا بیٹا گیبر حاکم تھا، جو امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کا مُلک اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کا مُلک تھا۔ اُس صوبے کا وُہی اکیلا حاکم تھا۔