1 تواریخ5urd_oucv
بنی رُوبِنؔ
1اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبِنؔ کے بیٹے (وہ پہلوٹھا تھا لیکن جَب اُس نے اَپنے باپ کے بچھونے کو ناپاک کیا تو اُس کے پہلوٹھے ہونے کے حُقُوق یُوسیفؔ بِن اِسرائیل کے بیٹوں کو دئیے گیٔے اِس لیٔے نَسب نامہ میں اُس کا اندراج پہلوٹھے پن کے مُطابق نہ ہو سَکا حالانکہ یہ پہلوٹھا تھا۔2اَور اگرچہ یہُوداہؔ اَپنے تمام بھائیوں سے زِیادہ طاقتور تھا اَور حُکمران اُسی میں سے نکلے لیکن پہلوٹھے کا حق یُوسیفؔ کا ہُوا)۔3اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبِنؔ کے بیٹے یہ ہیں:حنوخؔ، پلوّؔ، حِضرونؔ اَور کرمی۔4یُوایلؔ کے بیٹے یہ ہیں: اُس کا بیٹا شمعیاہؔ اَور اُس کا بیٹا گوگ، اَور اُس کا بیٹا شِمعیؔ،5اَور اُس کا بیٹا میکاہؔ، اَور اُس کا بیٹا رِیایاہؔ اَور اُس کا بیٹا بَعل،6اَور اُس کا بیٹا بِیرہ جِس کو تِگلتؔ پلیسِر شاہِ اشُور اسیر کرکے لے گیا۔ بِیرہ بنی رُوبِنؔ کا سردار تھا۔7اُن کے رشتہ دار جِن کا اُن کے برادریوں کے لحاظ سے نَسب نامہ تحریر میں آیا یہ تھے: سردار یعی ایل اَور زکریاؔہ،8اَور بَیلعؔ بِن عزازؔ بِن شِمعؔ بِن یُوایلؔ۔
وہ عروعؔر سے لے کر نبوؔ اَور بَعل مِعُون تک کے علاقہ میں بسے ہُوئے تھے۔9اَور مشرق کی طرف وہ اُس سرزمین پر قابض تھے جو دریائے فراتؔ تک پھیلے ہُوئے صحرا کے کنارے تک ہے۔ کیونکہ گِلعادؔ میں اُن کے مویشی بہت بڑھ گیٔے تھے۔10اُنہُوں نے شاؤل کے دَورِ حُکومت میں ہاگریؔ کے خِلاف جنگ شروع کی اَور اُنہیں شِکست دی اَور وہ گِلعادؔ کے تمام مشرقی علاقے کے ہاگریوں کی قِیام گاہوں پر قابض ہو گئے۔