1 تواریخ3urd_oucv
بنی داویؔد
1یہ داویؔد کے وہ بیٹے ہیں جو حِبرونؔ میں اُس سے پیدا ہُوئے:پہلوٹھا امنُونؔ جو یزرعیلی احِینوعمؔ کے بطن سے تھا۔ دُوسرا دانی ایل کرمِلی ابیگیلؔ کے بطن سے تھا۔2تیسرا اَبشالومؔ جو گیشُور کے بادشاہ تلمی کی بیٹی معکہؔ کا بیٹا تھا۔ چوتھا ادُونیّاہؔ جو حگِیّت کے بطن سے تھا۔3پانچواں شفطیاہؔ جو ابیطالؔ کے بطن سے تھا۔ اَور چھٹا اِترِعامؔ جو اُس کی بیوی عِگلاہؔ سے تھا۔4یہ چھ داویؔد سے حِبرونؔ میں پیدا ہُوئے جہاں اُس نے سات سال اَور چھ مہینے تک سلطنت کی۔
داویؔد نے یروشلیمؔ میں تینتیس سال تک بادشاہی کی۔5وہاں یروشلیمؔ میں اُس کے جو بچّے پیدا ہُوئے یہ ہیں:
شِمعاؔ،شوبابؔ، ناتنؔ اَور شُلومونؔ۔ یہ چاروں عمّی ایل کی بیٹی بَت شُوعؔکے بطن سے تھے۔6اَور یہ نَو یعنی اِبحارؔ، اِلیشمعؔ،الیفلطؔ،7نوگاہؔ، نِفیگ، یافیعؔ،8اَور اِلیشمعؔ، الیدعؔ اَور الیفلطؔ کُل نَو فرزند۔9اَور داشتاؤں کے بیٹے جو اُن کے علاوہ تھے۔ یہ سَب داویؔد کے بیٹے تھے، اَور تامارؔ اُن کی بہن تھی۔