1 تواریخ26
دربان
1دربانوں کی تقسیم:بنی قورحؔ میں سے: مِشلمیاہؔ بِن قورؔے جو بنی آسفؔ میں سے تھا۔2اَور بِن مِشلمیاہؔ میں سے: زکریاؔہ، پہلا؛ یدیع ایل، دُوسرا؛ زبدیاہؔ، تیسرا؛ یتنی ایل، چوتھا؛3عیلامؔ، پانچواں؛ یِہُوحنانؔ، چھٹا اَور الِیہُوعنائی ساتواں۔4اَور بنی عوبیدؔ اِدُوم میں سے: شمعیاہؔ، پہلا؛ یہُوزبادؔ، دُوسرا؛ یُوآخؔ، تیسرا؛ سکارؔ، چوتھا؛ نتنی ایل، پانچواں؛5عمّی ایل، چھٹا؛ اِشکارؔ، ساتواں؛ پیعُلّتائیؔ آٹھواں: کیونکہ خُدا نے عوبیدؔ اِدُوم کو برکت بخشی تھی۔6اَور اُس کے بیٹے شمعیاہؔ کے ہاں بھی بیٹے پیدا ہُوئے جو اَپنے آبائی خاندان میں سربراہ سمجھے جاتے تھے کیونکہ وہ نہایت لائق اِنسان تھے۔7شمعیاہؔ کے بیٹے: عُتنیؔ، رِفاایل، عوبیدؔ اَور اِلزبادؔ؛ اَور اُن کے رشتہ دار اِلیہُوؔ اَور سمکیاہؔ بھی بڑے طاقتور تھے۔8یہ سَب عوبیدؔ اِدُوم کی اَولاد میں سے تھے؛ اَور وہ اُن کے بیٹے اَور رشتہ دار بڑے طاقتور تھے اَور خدمت کرنے کے لئے لائق اِنسان تھے۔ یُوں کل بنی عوبیدؔ اِدُوم باسٹھ تھے۔9مِشلمیاہؔ کے بیٹے اَور رشتہ دار جو بڑے طاقتور تھے، اُن کی کُل تعداد اٹھّارہ تھی۔10اَور بنی مِراریؔ میں سے حوساہؔ کے ہاں بیٹے تھے: جِن میں شِمریؔ کا ایک پہلا درجہ تھا (حالانکہ وہ پہلوٹھا نہ تھا اُس کے باپ نے اُسے پہلوٹھا مُقرّر کیا تھا)،11خِلقیاہؔ، دُوسرا؛ طبلیاہؔ، تیسرا؛ اَور زکریاؔہ، چوتھا تھا۔ حوساہؔ کے سَب بیٹے اَور رشتہ دار شُمار میں تیرہ تھے۔12دربانوں کے یہ فریق اَپنے بھائیوں کی طرح اَپنے سرداروں کی رہنمائی میں یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں خدمت کرنے کے فرائض اَدا کرتے تھے۔13اَور اُنہُوں نے کیا چُھوٹے کیا ضعیف اَپنے اَپنے آبائی خاندانوں کے مُطابق بغیر کسی اِمتیاز کے یہ مَعلُوم کرنے کے لئے قُرعہ ڈالا کہ اُنہیں کس پھاٹک پر خدمت کرنی ہے۔14اَور قُرعہ کے ذریعے مشرقی پھاٹک کی ذمّہ داری شلمیہؔ کے نام نکلی۔ پھر اُس کے بیٹے زکریاؔہ کے لیٔے بھی جو ایک دانشمند مُشیر تھا قُرعہ کے ذریعے شمالی پھاٹک کے لیٔے کی ذمّہ داری نکلی۔15جُنوبی پھاٹک کے لیٔے قُرعہ عوبیدؔ اِدُوم کے نام نِکلا اَور مخزن کے لیٔے قُرعہ کے ذریعہ ذمّہ داری اُس کے بیٹوں کے نام نکلی۔16پھر قُرعہ شُپّیمؔ اَور حوساہؔ کے نام مغربی پھاٹک کے لئے ذمّہ داری نکلی کہ وہ شلِّکتؔ پھاٹک کے پاس چڑھائی کی سڑک پر، آمنے سامنے نِگرانی کیا کریں۔17مشرق کی طرف روزانہ چھ لیوی تھے، شمال کی طرف روزانہ چار، جُنوب کی طرف روزانہ چار، اَور مخزن پر ہر وقت دو مُقرّر تھے۔18اَور مغرب کے پھاٹک کی طرف جدھر صحن تھا اُس کے اَندر دو اَور باہر سڑک پر چار تھے۔19یہ دربانوں کے فریق تھے جو بنی قورحؔ اَور بنی مِراریؔ تھے۔