زبور121urd_gvu

انسان کا وفادار محافظ

1زیارت کا گیت۔ مَیں اپنی آنکھوں کو پہاڑوں کی طرف اُٹھاتا ہوں۔ میری مدد کہاں سے آتی ہے؟2میری مدد رب سے آتی ہے، جو آسمان و زمین کا خالق ہے۔
3وہ تیرا پاؤں پھسلنے نہیں دے گا۔ تیرا محافظ اونگھنے کا نہیں۔4یقیناً اسرائیل کا محافظ نہ اونگھتا ہے، نہ سوتا ہے۔5رب تیرا محافظ ہے، رب تیرے دہنے ہاتھ پر سائبان ہے۔6نہ دن کو سورج، نہ رات کو چاند تجھے ضرر پہنچائے گا۔7رب تجھے ہر نقصان سے بچائے گا، وہ تیری جان کو محفوظ رکھے گا۔8رب اب سے ابد تک تیرے آنے جانے کی پہرا داری کرے گا۔